کوئٹہ: کسٹمز گودام میں آگ، ایل پی جی باوزر پھٹنے سے 31 افراد جھلس کر زخمی

کوئٹہ (نامہ نگار)کوئٹہ اور مستونگ کے درمیان لکپاس کے مقام پر کسٹمز کے گودام میں آگ لگنے کے واقعے میں 31 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں آگ دن تقریباً 11 بجے کے بعد لگی جبکہ شام تک بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں کھڑا ایل پی جی باوزر آگ کی لپیٹ میں آکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قریب موجود 31 افراد جھلس گئے۔تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے میں گودام میں موجود ضبط شدہ سامان اور وہاں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔