اسلام آباد(نامہ نگار) کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اسلام آباد پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری (مشرق وسطیٰ) زاہد حسین نے کویتی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

