ایویان لے بین( ایجنسیاں)کینیڈا اور اٹلی کے درمیان جدید ایم 346 تربیتی جنگی طیاروں کی خریداری کیلئے باضابطہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔اس پیش رفت کا اعلان جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی اور اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
ایم 346 جدید تربیتی جنگی طیارے اٹلی کی معروف فضائی صنعت کی کمپنی لیونارڈو تیار کرتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کینیڈا کتنی تعداد میں یہ طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے مطابق مجوزہ معاہدے سے رائل کینیڈین ایئر فورس کو جدید ترین تربیتی آلات تک رسائی حاصل ہوگی اور ملکی سطح پر فضائی تربیت کی صلاحیت مزید مضبوط بنائی جا سکے گی۔اس سے قبل رواں سال کینیڈا کے انٹرنیشنل ٹیسٹ پائلٹس اسکول نے نارتھ بے میں نیٹو کے نئے تربیتی مرکز کے لیے اٹلی میں تیار کردہ ایم 346 طیاروں کے چھ یونٹس خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

