کینیڈا میں گاڑیوں کی چوری کیخلاف بڑی کامیابی، متعدد گرفتاریاں

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)برامپٹن نارتھ،کلیڈن سے رکن پارلیمنٹ اورسیکرٹری آف اسٹیٹ برائے اور جرائم کے خاتمے سے متعلق روبی سہوتا نے پیل ریجنل پولیس، اونٹاریو پروونشل پولیس (او پی پی) اور کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (سی بی ایس اے)کوان کی کی مشترکہ کارروائی ’’پروجیکٹ اسٹریٹس‘‘ کامیابی سے مکمل کرنے پرمبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا، 30 الزامات عائد کیے گئے جبکہ 8 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔روبی کے مطابق یہ ایک منظم آپریشن تھا جس میں گاڑیوں کو کینیڈا سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے اس نیٹ ورک کو ناکام بنایا گیا اور تمام گاڑیاں بازیاب کر لی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اداروں کیلئے بڑی کامیابی ہےاور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں گاڑیوں کی چوری اور کار جیکنگ کے واقعات میں 80 فیصد سے زائد کمی آئی ہے جو کہ کمیونٹی اور پولیس کیلئےایک اہم پیش رفت ہے۔