مِسی ساگا (کینیڈین پریس، گلوبل نیوز) کیوبک کے صوبائی انتخابات سے قبل پانچوں بڑی جماعتوں کے قائدین کے درمیان انتخابی مہم کا تیسرا اور آخری مباحثہ ہوگیا، جس میں صوبے کے مستقبل، معیشت، ٹیکس اور عوامی خدمات، بچوں کی نگہداشت اور صحت کے معاملات زیر بحث آئے۔
ریڈیو کینیڈا کی میزبانی میں ہونے والے مباحثے میں پارٹی کیوبیکوا کے پال سینٹ پیئر پلامونڈون، کیوبک لبرل پارٹی کے چارلس میلیارڈ، کولیشن ایونیر کیوبیک کی کرسٹین فریشیٹ، کیوبک کی کنزرویٹو پارٹی کے ایرک ڈوہیم اور کیوبک سولیدیر کی روبہ غزال نے شرکت کی۔
کینیڈین پریس کے مطابق انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں پارٹی کیوبیکوا کے رہنما پال سینٹ پیئر پلامونڈون دیگر جماعتوں کی تنقید کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جبکہ جماعتوں کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد بھی زیر بحث آیا ہے۔
کیوبک میں صوبائی انتخابات 5 اکتوبر کو ہوں گے، جبکہ انتخابی مہم کے دوران خودمختاری، مہنگائی، معیشت، صحت اور امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی اہم موضوعات رہے ہیں۔کینیڈین پریس کے مطابق آخری مباحثے میں پانچوں قائدین کو انتخابات سے قبل ایک دوسرے کے مؤقف کا جواب دینے کا آخری موقع ملا۔

