ہم تیل فروخت نہیں کریں گے تو کوئی بھی نہیں کر سکے گا:باقر قالیباف

تہران (نیٹ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے رکن باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر ایران خطے میں تیل فروخت نہیں کرے گا تو پھر کوئی بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ اگر ہماری سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی تو خطے کا کوئی بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے جب امریکی افواج وہاں موجود نہ ہوں۔

باقر قالیباف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس کے جواب میں ایران نے بھی خطے کے ممالک میں پلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدے دار نے کہا کہ حالیہ 10 روزہ جنگ میں امریکا کو یہ اندازہ ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔