ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے:آصف علی زرداری

مورو(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں مل کر ریاستی اداروں کے ہاتھ مضبوط کریں گی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جائے گا۔

مورو میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھایا جائیگااور 1973 کے آئین کے مطابق ہی سیاسی و آئینی عمل کو جاری رکھا گیا ہے۔صدر مملکت نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں بھارت کے ساتھ ایک ہفتے کی کشیدگی کے دوران پاکستان نے مؤثر جواب دیا اور اس کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔زرداری نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مبینہ مظالم پر بھی بات کی اور کہا کہ ان مسائل کو بین الاقوامی میڈیا میں مناسب طور پر اجاگر نہیں کیا جاتا۔