برسلز (غیر ملکی میڈیا)یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان ٹرن بیری تجارتی معاہدے کی منظوری دے دی ہے جسے سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ منظور کیا گیا۔417 ووٹوں کی اکثریت سے منظور ہونے والے معاہدے کے تحت امریکا یورپی مصنوعات پر عائد 50 فیصد ڈیوٹی کم کرکے 15 فیصد تک لے آئے گا جبکہ امریکی سمندری غذا اور زرعی مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں رعایتی رسائی حاصل ہوگی۔
معاہدے میں شامل سسپینشن کلاز کے تحت یورپی کمیشن کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ اگر امریکا تجارتی دباؤ ڈالے یا طے شدہ ڈیوٹی میں تبدیلی کرے تو معاہدہ معطل کیا جا سکے۔
سن رائز کلاز کے مطابق نئے ٹیرف اسی صورت نافذ ہوں گے جب امریکا اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرے گا۔ بصورت دیگر مخصوص مصنوعات کے لیے ترجیحی سہولیات ختم کی جا سکتی ہیں۔سن سیٹ کلاز کے تحت معاہدے کی مدت دو سال مقرر کی گئی ہے جبکہ حفاظتی میکنزم کے تحت یورپی کمیشن کو مارکیٹ کی نگرانی اور ضروری کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

