ٹورنٹو(اشرف لودھی سے )یوم پاکستان کے موقع پر قونصلیٹ آف پاکستان ٹورنٹو میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستان بھر کی طرحکینیڈامیں بھی یوم پاکستان روائتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا اور اس سلسلہ میں ایک شاندار تقریب قونصلیٹ آف پاکستان ٹورنٹو میں منعقد کی گئی جس میں پاکستانی اور دیگر کمیونٹیزنے بھرپور شرکت کی۔تقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک سے حافظ طاہرمحمودنے کیا.

یوم پاکستان کی اس تقریب میں وائس قونصل سندس علی خان نے صدر پاکستان اصف علی زرداری وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گے جس میں پاکستان کی ترقی خودمختاری اور دفاع کا عزم کیا گیا.

قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اورحضرات سب سے پہلے میں آج یہاں یوم پاکستان کے خوبصورت دن کی مناسبت سے معززمہمانوں کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتاہوں ۔

میں یہاں دیکھ رہاہوں کولوگ ہرعلاقے سے یہاں جمع ہوئے ہیں جوپاکستان سے محبت کی ایک مثال ہے ۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سرمایہ ہیں اور جہاں جہاں پاکستانی بستے ہیں وہ اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان ہی ہماری پہچان ہے.
تقریب سے دیگر افراد نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنی اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کیا ۔ان خطاب کرنے والوں میں راب اولفینٹ ممبرپارلیمنٹ ڈان ویلی ویسٹ ؍پارلیمانی سیکرٹری برائے وزیر خارجہ نےاپنی تقریراسلام علیکم سے شروع کی اورکہاکہ میں ان تقریبات میں کئی بارخطاب کرچکاہوں اورگزشتہ 15سالوں سے ان تقریبات میں اپناخراج تحسن پیش کرتاہوں اس سال میں تھوڑامختلف کہناچاہوں گامیں بات کرونگاقائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی.
میں ان کے پاکستان کے قیام یا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حوالے سے کہے گئے الفاظ پر نہیں بلکہ ان الفاظ پر توجہ دینا چاہتا ہوں جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بیوروکریسی کیلئے اہم نہ ہوشاید لیکن ہمارے لئےبطور کینیڈین آج بھی اہم ہیں۔قائدِاعظم نے فرمایا’’ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر، کوئی بھی قابل قدر مقصد ایسا نہیں جسے ہم حاصل نہ کر سکیں۔‘‘
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے قومی وزیردفاع بل بلیرنے کہاسب سے پہلے میں قونصل جنرل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے آج کی اس خاص تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور مجھے آپ سب سے مخاطب ہونے کا موقع فراہم کیا۔یہاں موجود ہونا میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے تاکہ ہم سب مل کرپاکستان کیلئے اپنی دلی نیک تمناؤں کا اظہار کر سکیں۔
یوم پاکستان کی اس تقریب سے ڈپٹی قونصل جنرل محمدحسان ،بزنس اتاشی التمش جنجوعہ ،شیرف صباوی ممبرپارلیمنٹ مسی ساگاایرن ملز ،اینڈریاہیزل ایم پی پی سکاربوگلڈووڈ،مائیکل کوٹییوممبرپارلیمنٹ ڈان ویلی ایسٹ اور زی حامدایم پی پی ملٹن ؍معاون وزیربرائے اونٹاریوگورنمنٹ نے خطاب کیا.پروگرام کے آخرمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی.

