ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی وقت کی اشد ضرورت ہے پاکستان نیوی کھیلوں کے
فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: ریئر ایڈمرل سہیل احمد عظمی کی میڈیا بریفنگ
پاک بحریہ کے زیر اہتمام 12واں وائس ایڈمرل ایچ ایم ایس چوہدری امیچور گولف کپ 19 سے 22 نومبر ڈیفنس رایا گولف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلا جاۓ گا جس میں ملک کے ممتاز گولفرز حصہ لیں گے۔کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے نیوی وار کالج میں میڈیا کو ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ 2011ء سے یہ ایونٹ کامیابی سے منعقد ہو رہا ہے اس سال اس کا 12واں ایڈیشن ہے جس میں تقریبا 350 کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔مقابلے تین کیٹیگریز امیچور،سینئر اور لیڈیز میں ہوں گے۔امیچورز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 10 اور اس سے کم والے کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کا کھیل روزانہ 18 ہولز پر مشتمل ہوگا،جو تین دنوں میں کُل 54 ہولز مکمل کرے گا۔ لیڈیز کیٹیگری میں ہینڈی کیپ 24 اور اس سے کم والی گالفرز حصہ لیں گی اور ان کا مقابلہ 18 ہولز پر ہوگا۔

سینئر امیچورز، جن کا ہینڈی کیپ 14 یا اس سے کم ہے، دو روزہ مقابلے میں 36 ہولز کھیلیں گےریئر ایڈمرل سہیل احمد عظمی نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوۓ کہا کہ پاکستان نیوی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ملک کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہمارا مشن ہے تا کہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہ سکیں۔پاکستان نیوی نہ صرف گولف بلکہ سیلنگ،سکواش،ہاکی اور دیگر کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے کیلۓ بھرپور پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ینگ ٹیلنٹ کے حوالے سے پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں گولف کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش رہتی ہےہمارے پاس جو بھی آیا ہم نے اس کو ویلکم کیا ہے نۓ ٹیلنٹ کی تلاش میں میڈیا سب سے مؤثر کردا ادا کرسکتا ہے میڈیا نۓ کھلاڑیوں کو متعارف کرواۓ ہم ان کو لاہور،کراچی اسلام آباد میں قائم اپنی سپورٹس اکیڈمیوں میں ان کی بھرپور تربیت کریں گے کھیل کی بہترین اور جدید سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ان کی مالی سپورٹ بھی کریں گے تا کہ وہ وطن عزیز کا ایک اثاثہ ثابت ہوں اور کھیل کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بہت کم ہو گئی ہیں جس کا اثر کھیل اور نۓ کھلاڑیوں کی تلاش پر بھی پڑا ہے۔ملک میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کا مکمل بحال ہونا بہت ضروری ہے تمام ڈیپارٹمنٹس کو اس پر بھرپور توجہ دینی ہو گی۔ایک کھلاڑی کو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جو سپورٹ حاصل ہوتی ہے وہ پائیدار ہوتی ہے جو اس کے کھیل اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سپانسر اداروں کی معاونت ایونٹس کے کامیاب انعقاد کیلۓ بہت ضروی ہے میں سپانسرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ کھلیوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ بریفنگ کے اختتام پر پاکستان نیوی کی ترجمان لیفٹیننٹ نوال فاطمہ نے تمام میڈیا نمائندگان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

