آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، ایرانی پاسداران کا دعویٰ

تہران (خبر ایجنسیاں)ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیرمجاز راستے سے گزرنے والے دو تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں جہاز مقررہ یا مجاز گزرگاہ کے بجائے غیرمجاز راستے سے گزر رہے تھے کہ بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔ تاہم فراہم کردہ اطلاعات میں جہازوں کی شناخت، نقصان یا عملے کی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوگی۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اس دورے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔