آبنائے ہرمز کے قریب چینی ملکیت کے تیل بردار جہاز پر حملہ، ڈیک پر آگ

بیجنگ/دبئی(چینی میڈیا،بین الاقوامی میڈیا)چینی ملکیت کے ایک تیل بردار جہاز پر پیر کے روز آبنائے ہرمز کے قریب حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کے ڈیک پر آگ لگ گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ جہاز پر “چائنا اونر اینڈ کریو” درج تھا۔رپورٹس کے مطابق حملے میں عملے کے زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بحری سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ جہاز غالباً “جے وی انوویشن” ہے، جو مارشل آئی لینڈ کے پرچم تلے رجسٹرڈ آئل اینڈ کیمیکل ٹینکر ہے۔یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کی ميناء صقر بندرگاہ کے قریب پیش آیا، جبکہ حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔