واشنگٹن( بین الاقوامی میڈیا رپورٹس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق انتہائی سخت اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ایران کی پوری تہذیب ہمیشہ کیلئےختم ہو سکتی ہے۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے تاہم اس کا امکان موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی موجودہ قیادت مختلف، زیادہ اسمارٹ اور کم شدت پسند ہے جبکہ خونریزی، بدعنوانی اور اموات پر مشتمل 47 سالہ تاریخ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج رات دنیا کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے اور ممکن ہے کہ کوئی غیر معمولی اور حیران کن پیش رفت سامنے آئے۔

