آسٹریلوی پولیس نےواپس نہ جانے کیلئے دباؤ ڈالا:ایرانی فٹ بالر فاطمہ شعبان

تہران (ایرانی میڈیا)ایرانی ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ شعبان نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس نے انہیں ایران واپس نہ جانے کیلئےدباؤ ڈالا اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاسپورٹس چیک کیے۔ ہر کھلاڑی کو پولیس آفیسر کے ساتھ علیحدہ کمرے میں لے جایا گیا اور غیر معمولی سوالات کیے گئے۔

فاطمہ شعبان نے کہا کہ پولیس کا اشارہ تھا کہ ان کی واپسی خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ ایران حالتِ جنگ میں ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے بات کر کے فیصلہ کریں کہ آسٹریلیا میں رکنا چاہتے ہیں یا واپس جانا چاہتے ہیں، جس پر بعض کھلاڑی رکنے کا فیصلہ کر گئیں۔

مڈ فیلڈر فاطمہ شعبان نے کہا کہ وہ اپنے وطن واپس آ کر خوش ہیں، ایران میں استقبال کی توقع نہیں تھی اور انہیں اپنے ملک کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔خیال رہے کہ ویمن ایشیاء کپ کے دوران قومی ترانہ نہ پڑھنے کے معاملے پر ایرانی ٹیم تنازعہ کا شکار ہوئی تھی، جس کے بعد بعض کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں پناہ کی پیشکش کی گئی تھی۔