ابوظبی کے بروج پلانٹ میں تین مقامات پر آگ بھڑک اٹھی:حکام

ابوظبی (نم ائندہ خصوصی) ابوظبی میں واقع بروج پیٹروکیمیکل پلانٹ میں حملے کے بعد تین مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔

ابوظبی میڈیا آفس کے جاری بیان کے مطابق ملک کے فضائی دفاعی نظام نے حملے کو ناکام بنایا، لیکن تباہ شدہ اہداف کا ملبہ پلانٹ پر گرنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔میڈیا آفس نے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروسز نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ ملبے کے گرنے سے کچھ نقصانات ہوئے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔