تل ابیب (رائٹرز، اے ایف پی، سی این این)اسرائیلی حکام نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق اسرائیل نے ایران پر بمباری روک دی ہے اور وہ مذاکراتی عمل میں بھی شامل ہونے پر آمادہ ہو گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے یا سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں سے متعلق دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ قبل جنگ بندی کا اعلان کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے ڈیڈلائن میں دو ہفتے کی توسیع کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں اور جلد مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔

