اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کی جماعت الصفہ کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی چیئرپرسن قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت الصفہ کے انٹراپارٹی انتخابات 6 اکتوبر 2026ء کو منعقد ہوئے تھے۔
کمیشن نے متعلقہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد انتخابات کی منظوری دی اور عائشہ گلالئی کی بطور چیئرپرسن حیثیت کی تصدیق کردی۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

