امام حسینؑ کی سیرت ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے:وسیم عباس بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)15 محرم الحرام 1448 ہجری اہلبیتِ اطہارؑ سے عقیدت کے اظہار کیلئے سالانہ مجلسِ عزا ڈیرہ سیدمزمل حسین نقوی چوہان روڈ اسلام پورہ لاہور میں منعقد کی گئی۔ جس میں اہلِ بیتؑ کے عقیدت مندوں کینیڈاسے آئے ہوئے SKANS ACCOUNTANTSکے چیف ایگزیکٹوآفیسرعامرقریشی،جنگ نیوزکینیڈا کے چیف ایڈیٹراشرف خان لودھی اورمیاں لطیف سمیت عزاداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ٹھیک رات 9بجکر45پر وسیم عباس بلوچ آف لالیاں نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کے فضائل و مصائب بیان کئے۔انہوں نے واقعۂ کربلا کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت حق، صبر، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔وسیم عباس بلوچ نے ذوالجناح برآمدکروایاجس کے بعد ملک کے نامورماتمی سنگتوں نےپرسہ اور ماتم داری کی۔

مجلس کے اختتام پر شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب، امتِ مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کیلئےخصوصی دعائیں کی گئیں۔ سیدمزمل حسین نقوی مرحوم کے برادران سیدمجاہدحسین نقوی، سیداظہرعباس نقوی،سیدمحسن حسین نقوی نے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں امام حسینؑ کی زیارت اور آخرت میں امام حسینؑ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین۔