امریکا مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے:عراقچی

تہران(ایرانی میڈیا) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے راستے سے متعلق ایک معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور عمان کے درمیان عارضی جہاز رانی کے راستے سے متعلق ممکنہ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ دیگر عوامل پر منحصر ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ مختلف معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے راستے کے انتظام اور آبنائے کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کے معاملات کو الگ الگ دیکھا جانا چاہیے۔