امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 14 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بیان کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں جبکہ ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات میں موجود عناصر کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔