اونٹاریو لبرل پارٹی کے نئے سربراہ نودیپ بینس کا فورڈ حکومت کا احتساب کرنے کا عزم

ٹورنٹو (خبر ایجنسیاں) اونٹاریو لبرل پارٹی کے نومنتخب سربراہ نودیپ بینس نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاسی تبدیلی کی ضرورت فوری نوعیت اختیار کرچکی ہے اور ان کی جماعت ڈگ فورڈ کی حکومت کا بھرپور احتساب کرے گی۔

نودیپ بینس کا کہنا تھا کہ لبرل پارٹی کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بہترین تجاویز موجود ہیں اور جماعت متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سنبھالنے کے بعد ان کی ترجیح حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات پر مؤثر نگرانی کرنا اور عوام کے سامنے متبادل تجاویز پیش کرنا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اونٹاریو لبرل پارٹی آنے والے وقت میں صوبے کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومت سے جواب طلب کرنے میں فعال کردار ادا کرے گی۔