اونٹاریو میں بے روزگاری بڑھ گئی، وزیراعلیٰ عوام کے مسائل سے لاتعلق ہیں: ماریٹ اسٹائلز

ٹورنٹو، اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)اونٹاریو نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کی سربراہ ماریٹ اسٹائلز نے ایک پریس کانفرنس میں صوبے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور حکومت کی غیر سنجیدگی پر شدید تنقید کی۔

ماریٹ اسٹائلز نے کہا کہ اس وقت اونٹاریو میں 8 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، جو ایک سنگین معاشی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ عوامی مشکلات سے بالکل بے خبر ہیں۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “جب لوگ نوکریوں کیلئے ترس رہے ہیں، وزیراعلیٰ آئس کریم کھانے اور بے معنی باتوں میں مصروف ہیں۔”

این ڈی پی رہنما نے الزام لگایا کہ حکومت کے پاس روزگار بڑھانے کیلئےکوئی ٹھوس منصوبہ موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اونٹاریو کے عوام بہتر قیادت اور واضح اقتصادی حکمتِ عملی کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں