ایران: رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی میت بندر عباس سے تہران منتقل

تہران (ایرانی حکام)ایرانی بحریہ کے شہید رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی میت بندر عباس سے تہران منتقل کی جا رہی ہے، جہاں انہیں پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

پاسدارانِ انقلاب نیوی کے اہلکاروں نے رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی میت کو کھلے ٹرک پر رکھ کر بندر عباس کے امام خمینی اسکوائر سے جامع مسجد منتقل کیا، اور راستے میں ہزاروں افراد سڑک کے دونوں جانب کھڑے ہو کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔

واضح رہے کہ رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں شدید زخمی کیا گیا تھا اور وہ دو روز قبل وفات پا گئے تھے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبہ حسینی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی قوت اور مزاحمت پہلے سے کہیں زیادہ طاقت کے ساتھ جاری رہے گی اور شہید کے جذبے کو برقرار رکھا جائے گا۔