ایران میں جاسوسی کے الزام میں2 غیر ملکیوں سمیت 4 گرفتار

تہران (خبر ایجنسی)ایران میں جاسوسی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں 2 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شمال مغربی علاقے سے گرفتار کیے گئے افراد پر الزام ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں غیر ملکی افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔مزید بتایا گیا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ ارکان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔امریکا اور اسرائیل کے مبینہ کردار سے متعلق دعوؤں کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔