رامسر (ایرانی میڈیا) ایران کے شہر رامسر میں امریکی و اسرائیلی حملے کے نتیجے میں رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں میاں بیوی اور ان کا بچہ شہید ہوگیا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دشمن کی بے بسی کی انتہا ہے، ایسے حملے ایرانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ قومی اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔
اس سے قبل امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیب نطنز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی ایران میں واقع نطنز یورینیم افزودگی مرکز پر حملہ کیا گیا تاہم کسی قسم کے تابکاری اثرات کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تہران اور اصفہان کے درمیان واقع اس تنصیب کے قریبی رہائشیوں کو کسی خطرے کا سامنا نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ کے اوائل میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی تھی۔

