برسلز (فہیم النبی سے)یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ اگر ایران کسی سمجھوتے پر آمادہ ہوتا ہے تو عائد پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔
یورپی یونین کے اجلاس میں کسی رکن ملک کی جانب سے پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت سامنے نہیں آئی۔
جرمن چانسلر نے یوکرین کی یورپی یونین میں فوری شمولیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے ایک باقاعدہ عمل تجویز کیا گیا ہے، تاہم فوری شمولیت ممکن نہیں۔

