ایران کی حکومت کو صرف عوام ہی گرا سکتے ہیں:اسرائیلی وزیر خارجہ

تل ابیب (خبر ایجنسیاں) گیدون سار نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت کو صرف ایرانی عوام کے ذریعے ہی گرایا جا سکتا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی کامیاب ہو چکے ہیں اور ایران نمایاں طور پر کمزور ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کا مشن مکمل نہیں ہو جاتا۔لبنان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت سے توقع ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے اسرائیل پر ہونے والے حملے رکوانے کے لیے اقدامات کرے۔