تہران (ایجنسیاں)پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر حملوں کے جواب میں یکم اپریل سے خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنایا جائیگا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران میں ہونے والے ہر دہشت گرد حملے کے بدلے امریکی کمپنیوں کو اپنے یونٹس میں تباہی کی توقع رکھنی چاہیے، اور حملوں کا آغاز ایرانی وقت کے مطابق یکم اپریل بدھ کی رات 8 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں جبکہ ایران کے پاس محدود راستے ہیں اور آنے والے دن اس جنگ کیلئے فیصلہ کن ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ امریکا بھرپور طاقت کے ساتھ ایران کے اندر کارروائیاں کر رہا ہے ایران کی فضائی حدود میں بھی آپریشن جاری ہیں جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی جانب سے محدود تعداد میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

