ایف-35 پر حملے کے بعد ایران پر فضائی حملے کم ہوگئے:ایرانی ٹی وی

تہران (ایجنسیاں) ایرانی ٹی وی کے مطابق امریکی جہاز ایف-35 پر حملے کے بعد وسطی ایران پر فضائی حملوں میں کمی آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے ہرمز کے قریب ایف-15 طیارہ کو مار گرایا، تاہم اسرائیلی اور امریکی جاسوس ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں۔

ایرانی ٹی وی نے دفاعی نظام کی جانب سے ایف-15 کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی، اور بتایا کہ نشانہ بنائے گئے مقام دماوند میں ایران کے بڑے جوہری گھروں میں سے ایک ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے کہا کہ ایران میدان جنگ کے خطرات کا مضبوطی سے مقابلہ کر رہا ہے اور دھمکیاں اور دہشت ہمارے اتحاد کو مضبوط بناتی ہیں، ایران پر حملہ کرنے والوں کے سوا سب کے لیے آبنائے ہرمز کھلا ہے۔