اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ان کا اطلاق 21 جولائی کیلئےہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اوگرا وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے نافذ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

