بغداد: غیر ملکی خاتون صحافی شیلے کیٹلسن اغوا، ایک مشتبہ شخص گرفتار

بغداد (عراقی وزارت داخلہ)عراق کے دارالحکومت بغداد میں غیر ملکی خاتون صحافی شیلے کیٹلسن کو اغوا کر لیا گیا ہے۔عراقی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اغوا کاروں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا اور اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والی خاتون صحافی شیلے کیٹلسن کے پاس امریکی پاسپورٹ موجود ہے، تاہم وزارت داخلہ نے اس کی شہریت کی تصدیق نہیں کی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اغوا میں ملوث دیگر افراد کی تلاش اور صحافی کی محفوظ رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں، اور متعلقہ حکام اس معاملے پر ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔