تہران (ایجنسیاں)ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو نئے علاقائی نظام کیلئے تیار ہوجانا چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو یہ خواب دیکھ رہے تھے کہ خطے میں سیکیورٹی بیلٹ کو مزید وسعت دی جائیگی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے شمالی محاذ پر اور انصار اللہ نے جنوبی محاذ پر کارروائیاں کرکے اسرائیلی آبادکاروں کو دیے گئے تحفظ کے وعدوں کو بے نقاب کردیا ہے۔اسماعیل قانی کا کہنا تھا کہ شہید کمانڈروں کی امنگیں پوری ہوچکی ہیں اور اب مختلف محاذ ایک ہوچکے ہیں، اسلئے اسرائیل کو اس نئے علاقائی نظام کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

