تہران ( تسنیم نیوز / ایرانی خبر ایجنسی)آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو ٹینکرز کو ایرانی وارننگ کے بعد واپس موڑ دیا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی فوجی اور سمندری فورسز نے بوٹسوانا اور انگولا کے جھنڈے والے دو جہازوں کو روک کر راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز نے جہازوں کو وارننگ جاری کرنے کے بعد انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی، جس پر دونوں ٹینکرز واپس چلے گئے۔تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ان جہازوں کا گزرنا “غیر مجاز” قرار دیا گیا، جبکہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید سخت کر رہا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق اہم توانائی گزرگاہ میں سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیا گیا ہے اور جہاز رانوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ غیر اجازت یافتہ آمدورفت برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز کو بند کر کے امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔

