تہران:ایرانی عوام اہم تنصیبات کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

تہران( ایرانی میڈیا، بین الاقوامی رپورٹس)ایران میں عوام نے اہم پُلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں انسانی زنجیریں بنا لیں۔رپورٹس کے مطابق شہری ممکنہ حملوں اور دھمکیوں کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے اور مختلف شہروں میں اہم تنصیبات پر جمع ہو گئے۔

مظاہرین نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور کہا کہ وہ جنگی مجرموں کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں، اسی لیے اپنی جان کی پروا کیے بغیر حساس مقامات پر موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اجتماعات میں بچے، بزرگ، نوجوان، طلبہ و طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔