تہران:غیر ملکی افواج کو یہاں سے نکل جانا چاہیے:علی اکبر ولایتی

تہران(ایرانی میڈیا) ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خطے میں عدم تحفظ کا باعث بننے والی غیر ملکی افواج کو یہاں سے نکل جانا چاہیے۔

علی اکبر ولایتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی، ایرانی عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کی جرأت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی شکست نے اس یقین کو مزید تقویت دی ہے کہ خطے میں عدم تحفظ کے باعث موجود غیر ملکی افواج کو خطے سے نکل جانا چاہیے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ خطے کے ممالک باہمی تعاون میں اضافہ کرکے اپنی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کم کیا جاسکتا ہے۔علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ کوششیں خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔