حوثیوں کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ،اسرائیل کی تصدیق

تل ابیب (غیر ملکی میڈیا، سی این این، عرب میڈیا)یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل حملہ کردیا۔اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے حوثیوں کی جانب سے دوسرے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے میزائل کو فضا میں ہی مار گرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حوثیوں نے اسرائیل کی جانب کروز میزائل داغا جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے گئے۔حوثی تحریک کے فوجی ترجمان یحییٰ ساری کے مطابق اسرائیلی اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی کنارے کی سمت آنے والے ایک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ یمن کے حوثی ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں شامل ہوگئے ہیں۔