لاہور (وقائع نگار خصوصی) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیادی سوال یہ بھی ہے کہ آیا اس وقت کسی ایوان نے ریفرنڈم کا مطالبہ کیا ہے یا نہیں۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ تینوں سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی، تاہم وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام خود کسی معاملے پر اپنی رائے دے دیں تو ان کے منتخب نمائندے اس کے برخلاف کیسے مؤقف اختیار کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کسی معاملے پر اختلاف ہو تو وہ اپنی رائے دیتے ہیں اور قیادت ان کی بات سنتی ہے۔

