واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے بعد امریکا کا سب سے بڑا دشمن ملک کے اندر موجود ہے۔صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ یہ دشمن ریڈیکل لیفٹ اور ڈیموکریٹک پارٹی ہے، جو انتہائی نااہل ہیں اور امریکا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کا بل پانچویں مرتبہ مسترد کیا، جس پر صدر ٹرمپ نے فنڈنگ منظور نہ ہونے کی صورت میں ملکی ہوائی اڈوں پر آئس فورس تعینات کرنے کی دھمکی دی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیں بازو کے ریڈیکل ڈیموکریٹس نے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو نقصان پہنچایا، اور امریکا کا تحفظ ریپبلکنز ہی کر سکتے ہیں۔

