سرگودھا:بچوں سے زیادتی کا الزام، گرفتار سرکاری استاد کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز برآمد

سرگودھا (خبر ایجنسیاں)سرگودھا کے ایک سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے گرفتار استاد کے موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر متعدد بچوں کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈیوز بھی بنائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ اس گھناونے جرم میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق سرکاری اسکول کے استاد کو گزشتہ روز بچوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز کی برآمدگی کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔