سلمیٰ زاہد کے صاحبزادے امید زاہد کی شادی، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ٹورنٹو( اشرف خان لودھی سے)کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کے صاحبزادے امید زاہد اور منا ہل شاہد کی شادی کی تقریبات کا انعقاد ہوا، جن میں مہندی، نکاح اور بارات سمیت مختلف تقریبات شامل تھیں۔ شادی کی تقریبات میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر خزانہ بورڈ کے صدر شفقت علی، اراکینِ پارلیمنٹ ریچی والڈیز، روبی سہوتا، جو ہورنک، نٹالی ہارٹ اور بدر منیر چوہدری سمیت دیگر معزز شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔شرکا نے سلمیٰ زاہد اور سلمان زاہد کو صاحبزادے کی شادی پر دلی مبارکباد پیش کی اور نوبیاہتا جوڑے امید زاہد اور مناہل شاہد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شرکا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نومیاہتا جوڑے کو زندگی بھر محبت، خوشی، صحت، سکون اور بے شمار برکتوں سے نوازے، ان کی ازدواجی زندگی کو خوشیوں، امن اور خوشحالی سے بھر دے اور انہیں ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔ آمین۔