سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے اسلام آباد لانگ مارچ شروع

لکی مروت (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں تحریک انصاف کا اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہوگیا۔جنید اکبر اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کی قیادت کیلئے سہیل آفریدی کے ہمراہ موجود ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ 8 اکتوبر کو خیرآباد پہنچ کر آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں خیبر پختونخوا میں امن تھا، موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں بےامنی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پالیسی ہم آپ کو دے رہے ہیں، اس سے خیبر پختونخوا اور ملک بھر میں 100 دن میں امن آسکتا ہے، یہاں امن بحال کرنے کی ان کی کوئی نیت نہیں ہے۔