شارجہ (خبر ایجنسیاں) شارجہ میں ایک خاتون نے سیر و تفریح کیلئے گھر سے باہر نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔خاتون نے حکام سے شکایت کی کہ اس کا شوہر زیادہ تر گھر میں رہتا ہے اور اسے گھر سے باہر سیر و تفریح کیلئے نہیں لے کر جاتا۔ خاتون نے اپنے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق کا حامل جیون ساتھی بھی قرار دیا۔
شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بہن بھائیوں اور میکے والوں کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گھر سے باہر جاسکتی ہے۔محکمے نے خاتون کو طلاق سے گریز کرنے، ازدواجی زندگی میں سمجھوتے سے کام لینے اور گھر کا سکون برقرار رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

