اڈیالہ جیل میں 40 منٹ کی ملاقات، عمران خان سے 7 ماہ جبکہ بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے بیان میں بتایا کہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے جیل حکام نے دونوں سے 40 منٹ تک ملاقات کروائی۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار درخواستیں اور گزارشات کرنے کے باوجود بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد جبکہ عمران خان سے 7 ماہ بعد ملاقات ممکن ہو سکی۔بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر تفصیلی گفتگو کیلئے ناکافی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور جیل میں قیام کے حالات سے آگاہ کیا، جبکہ دونوں نے بعض قانونی امور اور زیر سماعت مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دیں۔

