لبرل پارٹی کے نیشنل بورڈ آف ڈائریکٹرز سےملاقات اعزازہے:قیصر ڈار

اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)لبرل پارٹی اونٹاریو کے چیئر قیصر ڈار نے کہا ہے کہ مارک کارنی اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کے نیشنل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ بامقصد گفتگو میں شرکت ان کیلئےاعزاز ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب قیادت واضح نیت کے ساتھ کی جائے اور ہر آواز کو حقیقی طور پر سنا جائے تو مشترکہ کامیابیوں کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔قیصر ڈار کا کہنا تھا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں حقیقی ترقی کا آغاز ہوتا ہے، اور وہ آئندہ کیلئےخود کو پُرجوش اور پُرامید محسوس کر رہے ہیں۔