لبنان: حزب اللہ سے جھڑپوں میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت (اسرائیلی فوجی حکام)لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مزید چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد 2 مارچ سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں زخمی ہونے والے ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

فریقین کے درمیان جاری کشیدگی اور سرحدی جھڑپیں خطے میں صورتحال کو مزید نازک بنا رہی ہیں، اور علاقے میں پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی برادری کی طرف سے بھی اقدامات کی اپیل کی جا رہی ہے۔