تل ابیب(اسرائیلی فوج، خبر ایجنسیاں)اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک دھماکے کے نتیجے میں اس کے 2 فوجی ہلاک جبکہ 4 دیگر اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ میجر ہارل بیرن اسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تامیر واکنین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار لبنان کے قصبے مجدل زون میں ہونے والے ایک دھماکے کی زد میں آئے، جبکہ زخمی ہونے والے چار اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم جنوبی لبنان میں اس کی فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ برقرار ہے۔

