لندن:ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف

لندن (سپورٹس ڈیسک) ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت کھلاڑی چیئر امپائر کے مخصوص فیصلوں کو چیلنج کر سکیں گے۔ریویو کی سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون کے تمام میچز پر دستیاب ہوگی جبکہ دیگر چار شو کورٹس میں سنگل کے مقابلوں میں ریویو کی اجازت ہوگی۔

الیکٹرانک لائن کالنگ کے بعد لائن ججز کا کردار ختم ہو چکا ہے، اور کھلاڑی الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کر سکیں گے۔ ریویو صرف گیند کے ڈبل باؤنس یا ریکیٹ کے جسم سے لگنے جیسے فیصلوں پر لیا جا سکے گا، اور پوائنٹ کے اختتام پر ’’ہنڈرنس‘‘ کی شکایت پر بھی ریویو ممکن ہوگا۔

خیال رہے کہ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 میں یہ سسٹم پہلے ہی نافذ ہو چکا ہے جبکہ اے ٹی پی ٹور میں آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو متعارف کر دیا جائیگا۔