مسی ساگا(باباعرفان ملک سے)پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈاکے صدر چوہدری جاوید گجر کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر مقرر ہونے پر ریئلٹر راجہ شفیق کی طرف سےتقریب منعقدکی گئی. مہمانِ خصوصی کے طور پر میئر برامپٹن پیٹرک براؤن اور قونصل جنرل پاکستان خلیل احمد باجوہ نے شرکت کی جن کی موجودگی نے تقریب کی شان بڑھا دی۔
چوہدری جاوید گجر صاحب نے کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی عزت، محبت اور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اپنی گفتگو میں خدمتِ خلق کے عزم کا اظہار کیا۔

راجہ شفیق حقیقی معنوں میں کمیونٹی لیڈر شپ کی ایک روشن مثال ہیں۔ وہ ہر وقت عوام کیلئے دستیاب، مددگار اور مثبت سوچ رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ پاکستان میں ایک سینئر سرکاری عہدیدار اور ایک تعلیمی ادارے میں لیکچرر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی شخصیت میں تجربہ، علم اور خلوص نمایاں ہے۔
اس موقع پر باباعرفان ملک نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میئر پیٹرک براؤن سے شناسائی ان کے ممبر پارلیمنٹ کے دور سے ہے۔ بعد ازاں وہ پروگریسو کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور آج برامپٹن کے میئر ہیں اور ایک نہایت فعال اور قابلِ احترام رہنما سمجھے جاتے ہیں۔
تقریب میں کھانے کا انتظام مٹکابریانی کی جانب سے کیا گیا، جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔یہ ایک یادگار اور باوقار شام تھی جس میں قیادت، دوستی اور کمیونٹی اتحاد کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام خدمتِ خلق میں مصروف افراد کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

