مسی ساگا:سن شائن میڈیاکی جانب سے پانچ روزہ عیدالاضحیٰ بازار کا اعلان

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی) کینیڈا کے شہرمسی ساگا میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پانچ روزہ بڑے بازار کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں خریداری، تفریح اور فیملی سرگرمیوں کا خصوصی اہتمام کیا جائیگا۔

تقریب کا انعقاد سن شائن میڈیا اِنک کے تحت کیا جا رہا ہے، جو 21ویں سالانہ عید بازار کی میزبانی کریگی۔منتظمین کے مطابق بازار کے پہلے دو دن 22 اور 23 مئی کو پلاسیو ایونٹ سینٹر میں منعقد ہوں گے، جبکہ باقی تین دن 24، 25 اور 26 مئی کو آئیکون ایونٹ اسپیس میں سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

ایونٹ میں فری انٹری رکھی گئی ہے جبکہ فیملیز کیلئےفن فئیر، بچوں کے میجک شوز، کلاؤن شو اور دیگر تفریحی پروگرامز شامل ہونگے۔ اس کے علاوہ خریداری کے شوقین افراد کیلئے ڈیزائنر ملبوسات، جیولری، چوڑیاں، مہندی اور فوڈ اسٹالز بھی دستیاب ہوں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ بازار میں تحائف بھی رکھے جائیں گے تاکہ ہر عمر کے افراد لطف اندوز ہو سکیں۔ شاہین خان کے مطابق کاروباری افراد کیلئےاسٹالز اور اسپانسرشپ کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ اپنی مصنوعات اور خدمات ہزاروں افراد کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف کمیونٹی کو قریب لاتے ہیں بلکہ مقامی کاروبار کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔