مہاویر جنم کلیانک کی تقریب، نینا تانگری اوردیپک آنند کی شرکت

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی) جین سوسائٹی آف ٹورنٹوکے زیراہتمام مہاویر جنم کلیانک کی تقریب منعقد ہوئی.اس موقع پر مسی ساگا.اسٹریٹس وِل سے رکن صوبائی اسمبلی اورایسوسی ایٹ وزیربرائے چھوٹے کاروبار نینا تانگری نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ اعزازہے کہ میں آج یہاں مہاویر جنم کلیانک کی تقریب میں شریک ہوں، جہاں امن، ہمدردی اور عدم تشدد کے اصولوں کو اجاگر کیا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تقریب معاشرے میں ہم آہنگی اور مثبت اقدار کے فروغ کا بہترین موقع ثابت ہوئی۔جین سوسائٹی آف ٹورنٹوکے زیراہتمام مہاویر جنم کلیانک کی تقریب میں مسی ساگا.مالٹن سے ایم پی پی دیپک آنند بھی شریک ہوئے، جن کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا۔

تقریب میں جین مت کے بنیادی اصولوں اہنسا، سچائی، چوری سے اجتناب، پاکیزگی اور سادگی پر روشنی ڈالی گئی، جو ایک پُرامن معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔